منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

میری ٹیم میں وہی ہو گا جو پرفارم کریگا نئے آئی جی پنجاب عارف نواز نے محکمے کی کمان سنبھال لی

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے محکمہ کی کمان سنبھال لی، عارف نوازخان نے کہا کہ ہمارے پاس پرفارم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، جوکام کرے گا وہی فورس میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نئے تعینات آئی جی

پنجاب عارف نواز خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، کیپٹن (ر) عارف نوازخان کوسینٹرل پولیس آفس میں سلامی دی گئی، سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی نے نئے آئی جی کو آنری اسٹک سونپی۔اس موقع پر آئی جی عارف نواز نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ایک بار پھر مجھ ہر کرم ہوا اور مجھے اس عہدے پر تعینات کیا گیا ، آج صرف یہی کہوں گا کہ ہمارے پاس پرفارم کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ،پولیس فورس کے باقی معاملات مجھ ہر چھوڑ دیں،فورس صرف پرفارم کرے تاکہ معاشرے میں امیج بہتر ہو۔انہوں نے کہا کہ دس ماہ بعد دوبارہ ذمہ داری سنبھال رہا ہوں،میرے بعد میں کیا ہوا اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا،پولیس عوام اورمظلوم کیساتھ کھڑے ہوکراپنی کارکردگی کو بہتر کرے، میری ٹیم میں وہی رہے گا جو پرفارم کرے گا۔عارف نواز نے کہا کہ قانون کے مطابق پولیس کی ذمہ داریاں پوری کی جائیں گی ، اپنی حکمت عملی جلد سب کو بلا کر شیئرکریں گے۔خیال رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو دوسری مرتبہ آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل عارف نواز جولائی 2017ء سے جون 2018ے تک آئی جی پنجاب رہ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…