پشاور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں آپریشن کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں افغان خودکش بمبار چار بڑے واقعات میں ملوث بتائے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 20 سالہ افغان خودکش بمبار عمران محمد بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق حیات آباد آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق
کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا جو بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد ہائی کورٹ کے جج، اے آئی جی اور ایف سی کی گاڑی پر حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں تاہم کارروائیوں کے لیے وہ بارود سے بھری موٹر سائیکل اور خودکش بمبار استعمال کرتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ تباہ ہونے والی عمارت سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے