اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع ،آئندہ سماعت پر تینوں مقدمات کا جواب جمع کرانے کا حکم،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کے وکیل نے دلائل دئیے کہ صاف پانی، رمضان شوگرملز اور منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹس جمع کرا دی ہیں، حمزہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔
حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں جواب کی مکمل کاپیوں سمیت بہت سارے ریکارڈ کی کاپی بھی نہیں دی گئی اور جو ریکارڈ دیا گیا وہ بھی کل شام کو بھیجا گیا۔ جسٹس ملک شہزاد نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز شریف کہاں ہیں؟ جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نےب بتایا کہ وہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تینوں مقدمات کا جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔