جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

کابینہ اجلاس میں اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر وفاقی وزراء دو دھڑوں میں تقسیم ،کھل کر بول پڑے

datetime 16  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر وفاقی وزراء دو دھڑوں میں تقسیم نظر آئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں کرپشن اور

منی لانڈرنگ سمیت ایمنسٹی اسکیم کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 2 گھنٹے سے زائد وقت ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر  تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اسکیم کے مثبت اور منفی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران اثاثہ جات ظاہر کرنے کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ ارکان میں اختلاف رہا۔ کابینہ ارکان نے کہا جس ایمنسٹی اسکیم پر تنقید کرتے رہے اسی کو لایا جا رہا ہے، عوام کو کیا جواب دیں گے؟ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی ایمنسٹی اسکیمیں پی ٹی آئی کے منشور کے خلاف تھیں، اگر اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم لانی ہی ہے تو قوم کو اعتماد میں لینا ہو گا کہ اس کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے؟ جب تک پوری کابینہ مطمئن نہیں ہو گی اسے منظور نہیں کریں گے۔وزیر اعظم نے ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر مزید مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو کابینہ ارکان ایمنسٹی اسکیم میں تجاویز دینا چاہتے ہیں (آج) بدھ کو اجلاس میں شریک ہوں۔ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ ارکان کی مزید مشاورت کیلئے اجلاس (آج) بدھ کو دن دو بجے طلب کیا گیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…