پشاور ( آن لائن) قبائلی ضلع اورکزئی کے ر ہائشی وزیر بادشاہ نے وزیر اعظم عمران خان،آر می چیف اوروزیرداخلہ سے نجی بینک میں اکا ؤنٹ سے کروڑوں روپے غیرقانونی طر یقے سے نکلوانے پرملوث افرادکیخلاف نوٹس لینے کا مطا لبہ کیاہے۔گزشتہ روزپشاورپر یس کلب میں اپنے رشتہ داروں کے ہمرا ہ پر یس کانفر نس کر تے ہوئے ان کاکہناتھاکہ
میرے بیٹا ممتاز خان نے بینک آف پنجا ب پشاورصدر برا نچ میں اکاؤنٹ کھلاتھاجس میں انہوں نے6کروڑ7لاکھ 87ہزار9سو40روپے ر کھے تھے لیکن بعد ازاں بینک عملے کی ملی بھگت سے ان کے اکا ؤنٹ سے کسی نے5کروڑ70لاکھ53ہزار8سو76روپے غیر قانونی طریقے سے نکالے گئے ۔انہوں نے کہاکہ بینک سے اکاؤنٹ سے پیسے غائب ہونے دوران میرا بیٹا بیرونی ملک میں تھا اورنہ ہی انہوں نے بھی کسی چیک یااکا ؤنٹ سے پیسے نہیں ٹرانسفر کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جب متعلقہ بینک حکام سے رابط کیا تو انہوں نے مجھے بینک کے مین ہیڈآفس لا ہور سے را بط کر نے کو کہا۔ان کاکہناتھاکہ جب میں لا ہور مین ہیڈ آفس گیا تو وہاں بینک کے عملے خود کو نیب والے کہہ کر مجھے ڈرایا دھمکایا اورمعاملہ رفادفاکرنے پرمجھے دباؤمیں ڈالناشروع کیا بعد ازاں انہوں نے مجھے کہاکہ45دن کے اندر اندر آ پ کو اپنا پیسے واپس اکاؤنٹ میں ڈالے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے وفاقی بینک محتسب کرا چی سٹیٹ بینک، ایف آ ئی اے پشاور اور ایف آ ئی اے اسلام آ باد کو بھی در خواستیں دی مگرکو ئی شنوائی نہیں ہوئی ۔انہوں نے حکو مت سے مطا لبہ کیاہے کہ مذ کور ہ بینک کے چورعملے کیخلاف قانونی کا رروا ئی کر کے ہمیں تحفظ اور پیسہ واپس دیاجا ئے بصورت د یگر اپنے حق کے وصو ل تک کسی بھی قر با نی سے در یغ نہیں کر ینگے۔