جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

مہنگائی میں ریکارڈ اضافے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ،عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے زبردست اقدام

datetime 16  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (نیوزڈیسک)مہنگائی میں ریکارڈ اضافے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ،عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے زبردست اقدام،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف

نے مہنگائی میں ریکارڈ اضافے کے  پیش نظر مزدوروں کی کم سے کم اجرت 18 ہزار روپے سمیت سرکاری و نجی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا ہے ،شہبازشریف نے تجویز دی ہے کہ مہنگائی میں ریکارڈ اضافے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر عوام کو ریلیف دے ، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر تین ہزار روپے کا اضافہ کیا جاناچاہئے جبکہ یہ اضافہ سرکاری اور نجی تمام ملازمین اور پنشنرز کو دیا جائے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے فوری طورپرموثر اقدامات کئے جائیں۔شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی اور افراط زر کی شرح ہمارے دور میں 47 سال میں کم ترین تین فیصد تھی لیکن آج مہنگائی اور افراط زر کی شرح 9.4 فیصد ہوچکی ہے۔ ان حالات میں غریب اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کے لئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا، ایسے موقع پر حکومت کو چاہئے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…