اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کی قیادت پر ایک بار پھر شدید تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مزید کیسزکی تفصیلات سامنے آئیں گی توآپ کی نیندیں اڑجائیں گی، ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اقتصادی بدحالی کا شکار ہے، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بھی شریف خاندان اور زرداری کی حکومتوں میں ہونے والی کرپشن ہے،منی لانڈرنگ کے حوالے سے
کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے،سول و عسکری قیادت اور قوم ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے متفق ہے، دنیا کے 6بڑے سرمایہ کاروں نے سٹیل ملز میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے،سٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھایا جائیگا، گریڈ ایک سے 5تک ملازمین کی بھرتیوں کا طریقہ کا ر مختلف ہوگا، وزیراعظم عمران خان (آج) بدھ کو ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کریں گے۔ منگل کو کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں کوئٹہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے بہت حد تک دہشتگردی میں کمی ہوئی۔وزیراطلاعات نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشن ایکشن پلان کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں بہت کمی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ سول و عسکری قیادت اور قوم ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے متفق ہے ،(آج) بدھ کو دو بجے خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے ،اثاثہ جات کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اثاثہ جات کی ڈکلیئریشن کے حوالے سے بدھ کو مزید بات ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شریف خاندان اور آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کی، ان لوگوں کے کرتوت تھے جس کے باعث
پاکستان اقتصادی بحران کا شکار ہوا، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بھی شریف خاندان اور زرداری کی حکومتوں میں ہونے والی کرپشن ہے۔انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اقتصادی بدحالی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں شریف خاندان اور زرداری نے کرپشن کی انتہاکی۔انہوں نے کہاکہ حسن نواز،حسین نواز اور اسحاق ڈار عدالتوں کا سامنا نہیں کررہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ26 ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہباز شریف کو موصول ہوئے، ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے اور آگے مزید ہوشربا تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے 95فیصد اثاثہ جات کی ڈیکلیئریشن ٹی ٹی بیسڈ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہل میٹلز کے اکاؤنٹ سے ایک ارب 82کروڑ روپے نوازشریف کو منتقل ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کے کابینہ ارکان بھی میگا سکینڈلز میں ملوث تھے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کابینہ کے
کچھ ارکان نے بیرون ممالک کے اقامے حاصل کیے،ماضی کی حکومتوں کی بدعنوانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت سے پہلے سٹیل ملزنقصان میں نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے 6بڑے سرمایہ کاروں نے سٹیل ملز میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھایا جائیگا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ خیال رکھا جائے گا کہ سٹیل ملز ملازمین کے مفادات کو ٹھیس نہ پہنچے۔انہوں نے کہاکہ
آڈیٹر جنرل آفس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی تجاویز زیرغور ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ ٹیلی کمیونیکیشن کے لائسنسوں کی تجدید کا معاملہ بھی کابینہ میں زیر بحث آیا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ گریڈ ایک سے 5تک ملازمین کی بھرتیوں کا طریقہ کا ر مختلف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمدکی مدت ملازمت میں 3ماہ کی توسیع کردی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عامر کی بطور چیئرمین اویکیوٹرسٹ تعینات کی منظوری دی گئی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ
وزیراعظم عمران خان (آج) بدھ کو ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے ایک لاکھ 35 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گریڈ ایک سے 5 تک کی نوکری کیلئے دیا گیا کوٹا ختم کیا جارہا ہے اس کی بجائے قرعہ اندازی کی جائے گی،پاکستان پینل کوڈمیں ترمیم لائی جارہی ہے تاکہ ہم اپنے ڈاکو چوردوسرے ملکوں سے واپس لائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے قانون میں سزائے موت کے باعث بہت سے ملک ہمارے قیدی واپس نہیں کرتے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ این ٹی ایس سے متعلق سٹیزن پورٹل میں شکایا ت آئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو یہ کام دیاگیا ہے کہ ان شکایات کو دیکھا جائے۔