اسلام آباد(نیوزڈیسک) جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک کے قرضے،آئی ایم ایف نے پاکستان سے کیا مطالبات کئے؟ناقابل قبول شرائط منظر عام پر آگئیں، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے عارف نظامی نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے قرض کی فراہمی کیلئے پاکستان کے سامنے ناقابل قبول شرائط رکھی ہیں اوراب
وزیر خزانہ اسدعمرکی نااہلی کے باعث آئی ایم ایف نے قرض فراہمی کی شرائط مزید سخت کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عارف نظامی نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ یہ شرائط ناقابل قبول ہیں ، علاوہ ازیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان وزیرخزانہ اسدعمر سے بھی ناخوش ہیں اور شوکت ترین یا عمر ایوب کو وزیرخزانہ بنایاجاسکتاہے۔