اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیرا عظم عمران خان کی ہدایت: پنجاب حکومت نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی ادارے توڑ کر ان میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگانے کا فیصلہ کرلیا 

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) وزیرا عظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی ادارے توڑ کر ان میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگانے کا فیصلہ کرلیا فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کو ایڈمنسٹریٹر لگانے کے لئے فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے‘ یاد رہے کہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کے ضلع کونسل‘ میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے،

فیصل آباد کے ضلع کونسل‘ میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے تقرر کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہاہے‘ رواں ماہ کے آخر تک یہ نام فائنل کر لئے جائیں گے اور ماہ جون میں بلدیاتی ادارے توڑ کر ان میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگا دیئے جائیں گے‘ آن لائن کو باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد بلدیاتی انتخابات اس سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں کرائے جائیں گے‘ نئے بلدیاتی نظام میں میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپویشن اور میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔جون تک نئے بلدیاتی نظام کا بل پنجاب اسمبلی سے سادہ اکثریت کے ساتھ منظور کرا کے بلدیاتی اداروں کے سیاسی ایڈمنسٹریٹرز مقرر کر دیے جائیں گے، ،نئے بلدیاتی نظام میں بلدیاتی نمائندوں کو وسیع اختیارات دیے جارہے ہیں، ضلع کونسل کا نظام ختم اس کے اختیارات تحصیل سطح پر منتقل ہوجائیں گے، ڈویژنل مقامات کے شہروں کا بلدیات میٹروپولیٹن کارپوریشن کہلائے گا ان کا سربراہ لارڈ میئر ہوگا، چھوٹے شہروں میں میونسپل کارپوریشنز ہوں گی جبکہ ان سے چھوٹے 182 شہروں میں میونسپل کمیٹیاں کہلائیں گی۔میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ سیاسی جماعتیں ان کے لیے باقاعدہ پینل بنا سکیں گی، اور جماعتی انتخابی نشان بھی لے سکیں گے جبکہ شہروں کی نیبرہڈ کونسلوں اور دیہات میں پنچایت کونسلوں کے انتخابات غیر جماعتی ہوں گے۔

پنچایت، نیبر ہڈ کونسل میں جو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گا وہ اس کا سربراہ ہوگا۔ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 22 ہزار پنچایت کونسلیں ہوں گی جنھیں مقامی طور پر فیملی مسائل، مقامی چھوٹے موٹے تمام جھگڑے، لین دین کے معاملات بھی حل کرانے کا قانونی اختیار ہوگا۔ ہر قسم کے ڈاکومنٹس کی تصدیق کا اختیار بھی انھیں حاصل ہوگا۔ لارڈ میئر، میئر کی باقاعدہ تعلیم مقرر ہوگی۔نیبر ہڈ کونسلوں میں جنرل، لیبر کونسلر کے ساتھ لیڈیز، یوتھ کی نمائندگی بھی ہوگی۔ پنجاب بھر میں اس وقت موجود 3100 یونین کونسلز بھی ختم ہوجائیں گی، مقامی تعلیم، ہیلتھ، چھوٹے ٹیکسز کا مکمل نظام بلدیاتی نمائندوں کے کنٹرول میں ہوگا، 8 ویں تک امتحانی نظام کا کنٹرول بھی بلدیاتی نمائندوں کے اختیار میں ہوگا۔ شہروں، دیہات میں نئے اسکول، نئی بھرتیاں بلدیاتی نمائندوں کے کنٹرول میں ہوں گی۔ شہروں، دیہات میں ڈنگی، انسداد پولیو مہم سمیت ہیلتھ کی تمام مہمات کے نگراں بھی بلدیاتی نمائندے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…