جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے منی لانڈرنگ ،دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کردیاگیا

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کردیا،ان اقدامات سے دہشت گردی کی معاونت کی روک تھام بھی ہوسکے گی۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو عملدرآمد کے لیے دیئے گئے ایکشن پلان پر جائزے سے قبل یہ ہدایات انشورنس کے شعبے،

اسٹاک بروکرز اور غیر بینکاری مالیاتی اداروں کو “اپنے صارفین کو جانیے” کے نام سے جاری کی گئی ہیں، ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس آئندہ ماہ کولمبو، سری لنکا میں ہوگا۔ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کردیا، ان نئے اقدامات کا تعلق سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی نئی رہنما ہدایات سے ہے جو پیسوں کی غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک منتقلی، دہشت گردی کی معاونت اور بڑی تباہی کرنے والے ہتھیاروں کے حصول کے لیے پیسوں کی تباہی جیسے اقدامات کے خلاف کارروائی شامل ہے۔ایس ای سی پی نے اصرار کیا کہ مواد اور خطرات کی بنیاد پر مناسب اوقات پر “صارفین کو جاننا” اور ان کی ضروری چھان بین انتہائی اہم ہے۔ایس ای سی پی نے کہا کہ ٹرسٹس کے معاملے میں ریگولیٹڈ شخص کے لیے یہ ضروری ہو گا کہ وہ سیٹلرز، مذکورہ ٹرسٹ کے لوازمات، ٹرسٹیز کی تفصیلات اور ٹرسٹ کی جائیداد کے انتظام یا کنٹرول پر اگر کسی شخص کا اثرورسوخ ہے تو اس شخص کی بھی مکمل تفصیلات حاصل کی جائیں۔ کارپوریٹ شعبے کاکہنا ہے کہ بینکنگ چینل کے ذریعے فنڈز کی سرمایہ کاری کے طویل المدتی بینکنگ تعلقات کے باوجود ریگولیٹڈ شخص حتیٰ کہ کسی بھی قسم کی مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ کا بھی ذمے دار ہو گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…