جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

باکمال لوگ، لاجواب سروس؟ پی آئی اے نے حدیں پار کر لیں، لاہور سے کراچی تک کرائے میں اتنا اضافہ ہو گیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 11  اپریل‬‮  2019 |

کراچی /لاہور (نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پی آئی اے نے کرائے بڑھا دیے۔ لاہور سے کراچی تک کے ٹکٹ میں 16 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے، اب عوام کے لیے فضائی سفر بھی نہایت مشکل ہو گیا ہے، اس اضافے کے بعد اب لاہور سے کراچی تک کا ٹکٹ 30 ہزار 135 روپے کا ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کے علاوہ ائیر بلیو کا ٹکٹ لاہور سے کراچی کے لیے 26 ہزار میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سیرین ائیر کا لاہور سے کراچی کا ٹکٹ 36 ہزار میں فروخت ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے نجی ایئر لائنز کی نسبت اضافی سامان

کے چارجز دو گنا کردئیے۔پی آئی اے نے یکم اپریل سے اندرون ملک پروازوں پر فکس چارجز 5 ہزار روپے مقرر کردئیے ہیں جس کا اطلاق ایک سے 20 کلو گرام پر مبنی اضافی سامان پر کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے پرانے اضافی چارجز 100 روپے فی کلو گرام سے بھی کم تھے تاہم اب فکس چارجز کے تحت فی کلو گرام 250 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمت میں اتار چڑھا ؤکے باعث چارجز فکس کیے گئے ہیں۔نجی ائیر لائنز کے مقابلے میں پروازوں کی زائد تعداد کے باعث نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…