منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

تعلیمی اداروں کو گرمیوں کی تین ماہ کی چھٹیوں کی فیس وصول کرنے سے روک دیا گیا، احکامات جاری

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن )سندھ ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے اسکول فیسوں میں غیر قانونی اضافے سے متعلق درخواست پر نجی اسکولوں کو ایک ماہ سے زائد فیس کی وصولی سے روکتے ہوئے نیا چالان جاری کرنے کیلئے 15 اپریل تک مہلت دیدی۔جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو اسکول فیسوں میں غیرقانونی اضافہ کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے دو، دو اور تین تین ماہ کی فیس طلب کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے آپ لوگ تو ٹیکس کے محکمہ سے بھی آگے نکل گئے ہیں، عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہ کریں، ابھی نرمی سے کام کر رہے ہیں سختی پر مجبور نہ کریں، کیا اساتذہ کو بھی تین ماہ کی تنخواہ ایڈوانس میں دیتے ہیں۔ان سے تو 50 ہزار روپے پر دستخط کرا کے 25 ہزار روپے دیتے ہیں اور طلبہ کو 3 ماہ کی فیس کا چالان دیتے ہیں، کیا آپ لوگ سپریم کورٹ سے حق میں فیصلہ آنے کا انتظار کررہے ہیں۔عدالت نے نجی اسکولوں کو ایک ماہ سے زیادہ فیس کی وصولی سے روک دیا۔ فاؤنڈیشن پبلک اسکول کے وکیل نے موقف دیا کہ کیمبرج طلبہ کے امتحانات مئی میں ہوں گے، اس لیے 3 ماہ کا چالان کیا گیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے اگر مئی میں سیشن ختم ہوجائے گا تو جون اور جولائی کی فیس کا کیا جواز، سیشن ختم ہونے کے بعد تو فیس ہی غیر قانونی ہوگی، ہم بار بار سمجھا رہے ہیں مگر آپ لوگ سمجھنے کو تیار نہیں۔عدالت نے اسکول انتظامیہ کو نیا چالان جاری کرنے کیلئے 15 اپریل تک مہلت دے دی۔ عدالت نے فاؤنڈیشن پبلک، ہیڈ اسٹارٹ اور دیگر اسکولوں کو نیا چالان جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسکولز 20 فیصد کٹوتی والا چالان ایک ہفتہ میں جاری کریں اور تمام کلاسز کا فیس شیڈول بھی دیں جبکہ یہ بھی بتائیں کہ کس کلاس میں کتنی کٹوتی کی گئی ۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…