جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔۔۔! حمزہ شہباز اپنے ہی کسی شخص کی وجہ سے نیب کے شکنجے میں پھنس گئے؟ نجی ٹی وی کے انکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتسا ب بیورو لاہور کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کیلئے ماڈل ٹاؤن میں واقع ان کے والد کی رہائشگاہ پر چوبیس گھنٹوں میں دوسری بار چھاپہ مارکر محاصرہ کر لیا گیا ، ماڈل ٹاؤن سمیت ملحقہ تھانوں کی اضافی نفری اور اینٹی رائیڈ فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شہباز شریف کی رہائشگاہ کے باہر موجود رہی ،

کارکنوں کو آنے سے روکنے کیلئے شہباز شریف کی رہائشگاہ کی جانب آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تاہم پارٹی رہنما او رکارکنان رکاوٹیں توڑ کر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور دھرنا دیدیا، حمزہ شہباز نے نیب کے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا جسے سماعت کے لئے منظور کر لیا گیا ۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب کے زیر حراست دو ملزمان قاسم قیوم اور فضل داد کے انکشافات کے بعد حمزہ شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، مذکورہ ملزمان نے شریف خاندان کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے میں ان کی مدد کی۔نجی ٹی وی نے حمزہ شہباز پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ قاسم قیوم منی چینجر کا غیر قانونی کاروبار کرتا تھا، قاسم نے غیر قانونی طور پر اکاؤنٹ میں ڈالرز اور درہم منتقل کیے، یہ رقم شہباز شریف، حمزہ اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔رپورٹ کے مطابق دوسرا ملزم فضل داد عباس شریف گروپ کا پرانا ملازم ہے، سلمان شہباز کے پاس ملزم فضل داد 2005 سے کام کر رہا تھا۔نجی ٹی وی کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ فضل داد مختلف لوگوں سے رقوم جمع کر کے قاسم قیوم کو پہنچاتا تھا اوریہ رقوم شہباز خاندان کو قاسم مشکوک ٹرانزیکشنز سے منتقل کرتا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ رقوم ملزمان اپنے ملازمین کے شناختی کارڈ کے ذریعے بھجوایا کرتے تھے، رقوم بھیجنے سے متعلق ملازمین کوکاروباری شخصیت کے طور پر پیش کرتے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے انہی ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کارکنوں نے کارسرکار میں مداخلت اور بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت منطور ہونے پر گرفتار عمل میں نہ لائی جاسکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…