جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لاکھوں ڈالرز کی حمزہ شہباز کے اکاؤنتس میں منتقلی، نیب کے زیر حراست حمزہ شہباز کے فرنٹ مینوں نے کئی راز اگل دئیے 

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب )کے زیر حراست حمزہ شہباز کے فرنٹ مینوں نے بہت سے راز اگل دیے نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلئے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے لاکھوں ڈالرز حمزہ شہباز کے اکاؤنتس میں منتقل ہونے کا انکشاف‘ محبوب علی اور منظور احمد نامی افراد نے مبینہ طور پر 23 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 2.5 ملین ڈالرز بیرون ملک منتقل کئے۔ جبکہ دونوں افراد کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں ہیں۔

فرنٹ مینوں کے ذریعے رقم بیرون ملک بھجوا کر بیرونی سرمایہ کاری کے طو رپر نامعلوم افراد کے ذریعے حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے مبینہ طور پر حمزہ شہابز کے دو فرنٹ مین محبوب علی اور منظور احمد کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش نیب سے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا گہے۔ نیب حمزہ شہباز کے منی لاندرنگ کرنے کے ٹھوس ثبوت حاصل کرلئے ہیں نیب نے ترسیلات زر سے متعلق حمزہ شہباز کے خلاف اہم ثبوت اکتھے کرلئے ہین حمزہ شہباز کو نامعلوم افراد کیجانب سے لاکھوں ڈالرز کی رقوم بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محبوب علی اور منظور احمد مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے راہنماء4 حمزہ شہباز کے فرنٹ مین اور بے نامی دار ہیں جنہوں نے 23 ٹرانزیکشنز کے ذریعے اڑھائی ملین ڈالرز قانونی طو رپر بیرونی ملک بھجوائے۔ دونوں افراد کے پاس نہ تو پاسپورٹ ہیں نہ انہوں نے کبھی برطانیہ کا سفر کیا تاہم دونوں کی جانب سے رقم سرمایہ کاری کے طور پر بیرون ملک بھجوائی گئی نیب کا اس معاملے پر موقف ہے کہ بے نامی داروں کے ذرعیے رقوم پہلے بیرون ملک بھجوائی جاتی ہیں بعد ازاں وہی رقوم بیرونی سرمایہ کاری کے طور پر نامعلوم افراد کے ذریعے حمزہ شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی رہی ہیں۔ 25 جون 2007 ء4 کو ایک لاکھ 65 ہزار 980 ڈالر زکی رقم سرکلر روڈ لاہور بھجی گئی جو اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے انہی ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کارکنوں نے کارسرکار میں مداخلت اور بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت منطور ہونے پر گرفتار عملک میں نہ لائی جاسکی تھی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…