جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان اب اپنے نکلنے کا انتظام کریں، پیپلزپارٹی نے دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی خیر منائیں جب زرداری صاحب اسلام آباد آمد کا اعلان کریں گے۔نہ انکا کھانا چاہئے نہ ہی کنٹینر بلکہ عمران خان اپنے نکلنے کا انتظام کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص جس کو قانون کا اور نہ ہی پارلیمنٹ کا لحاظ ہے اس سے یہی امید کی جاسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے، وقت آنے پر تو گدھے کو بھی باپ بنانا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لطیف قومی کانفرنس میں کھڑے ہوکر کوئی بے ادبی کی بات نہیں کرنا چاہتا۔تھر منصوبے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انھون نے بتایا کہ جب یہ منصوبہ شروع ہوا تو ہمیں کڑوی گولی نگلنی پڑی تھی کیوں کہ ٹرانسمیشن کا مسئلہ پیچیدہ تھا۔ انھوں نے بتایا کہ تھر منصوبے اور انفراسٹرکچر پر اس وقت تقریبا ایک ارب کے قریب خرچ کرچکے ہیں، ٹرانسمیشن بچھانے اور بجلی خریدنے کیلئے وفاق کی شرط تھی کہ بجلی پیدا ہونے پر نیشنل گرڈ میں داخل ہوگی۔ ٹرانسمیشن لائین مٹیاری سے سیدھا فیصل آباد منتقل ہورہی ہے جبکہ دوسری لائین بھی بچھا رہے ہیں تو وہ بھی لے جارہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سندھ نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرتا رہا ہے، سندھ سے بجلی پیدا کرنے کا وعدہ شہید بینظیر بھٹو نے 1994 کیا تھا، انکی تقاریر بھی رکارڈ ہیں شاید(میڈیا) نے بھی سنی ہونگی۔ جب وقت قریب آیا تو انکی حکومت کو ختم کردیا گیا اور منصوبہ مکمل بھی نہیں کرنے دیا۔ انھوں نے بتایا کہ ہم شہید بینظیر کا خواب پورا کرنے جارہے ہیں اور یہی منصوبہ انشاء4 4 للہ پاکستان کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب پر انھوں نے بتایا کہ میں کچھ نہیں کرسکتا، پنجاب والے اس مسئلہ کو حل کریں، میری ذاتی رائے کا سوال ہے تو میں کہوں گا یہ سراسر غلط ہے۔ایک اور سوال پر انھوں نے بتایا کہ میرے خیال سے اسد عمر جارہے ہیں ان سے واشنگٹن ملنے۔ انھوں نے میڈیا کو تنبیہ کرتے کہا کہ خیال رکھیں کہ پیچھے عمران خان صاحب کہیں خودکشی نہ کرلیں۔

نقل کی روکت تھام اور تعلیمی معیار سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ ہم نے کوشش بھرپور کی اور وزیر تعلیم کو بھی کہا ہے جس پر انھوں نے مختلف دورے کرکے سخت ایکشن بھی لیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں نے اقدامات کئے تھے تو کورٹ نے ختم کردئے، صوبے کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے میری ذمہ داری تو بنتی ہے لیکن ہم سب کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنی مستقبل کی نسل کو اس طرح سے خراب نہ کریں سندھ کے گیس، بجلی اور دیگر وسائل پر ڈاکے لگ چکے ہیں اب کوئلہ پر بھی لگائے جارہے ہیں۔ شہید بینظیر بھٹو کے وڑن کے مطابق انشاء4 4 اللہ سندھ ہی پاکستان کی لوڈشیڈنگ ختم کرے گا

وفاق کی جانب سے سندھ کو پیکیج دینے سے متعلق سوال پر انھوں نے بتایا کہ مجھے آپ لوگ ہی بتائیں کہ 162 ارب روپے کہاں کرچ ہوئے، کوئی ایک منصوبہ ہی بتائیں، مجھے تو بتایا نہیں گیا۔ انھوں نے کہا کہ رواں سال 120 ارب روپے کا خسارہ وفاق کا سندھ کو ہوا ہے ایسا ہم بولتے بھی آئے ہیں لیکن اب ہم نے حساب لگایا ہے کہ 134 ارب روپے کم ملے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ پیسہ کہاں سے لائے گے، مجھے نہیں لگتا کہ وزیراعظم نے اعلان بھی کیا ہوگا، دوسروں کے ذریعے سے اعلانات ہورہے ہیں، خود انھوں نے نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم لاہور گئے تو مزدوروں کیلئے انسے پیسے مانگے گئے تو جواب دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو آسرہ بھی نہیں کرنا چاہئے، ابھی تک تو ناامیدی ہی کا سامنا ہے۔ اور انشاء4 4 للہ سندھ ہی عوام کے مسائل اور امیدیں پورا کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…