پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی لیکن پھر بھی سرمایہ کاری میں اضافہ، سرمایہ کاروں کیلئے حیران کن صورتحال

datetime 3  اپریل‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھاؤ کے بعدمحدودپیمانے پر مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس38000کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،مندی کے باوجودسرمایہ کاری مالیت میں8ارب76کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.02فیصدزائد جبکہ52.23فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے کاروبار کا آغاز

منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دورن ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37855پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس میں نتیجے میں مارکیٹ37855روپے سطح پر دیکھا گیا تاہم ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب غیرملکی سرمایہ کاروں نے فوڈز،ٹیلی کام،سیمنٹ، بینکنگ اور اسٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس کی 38000کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس13.23پوائنٹس کمی سے38022.80پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے134کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،175کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں8ارب76کروڑ59لاکھ71ہزار451روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر77کھرب36ارب63کروڑ42لاکھ88ہزار515روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر15کروڑ32لاکھ68ہزار570شیئرزکاکاروبارہوا،

جومنگل کی نسبت87لاکھ9ہزار160شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت273.75روپے اضافے سے7079.25روپے اورسروس انڈسٹریزلمیٹڈکے حصص کی قیمت33.45روپے اضافے سے703.45روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت350.00روپے کمی سے6650.00روپے اورآرکوماپاک کے حصص کی قیمت27.80روپے

کمی سے528.21روپے ہوگئی ۔بدھ کویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں3کروڑ96لاکھ92ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سے3.42روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں3کروڑ14لاکھ43ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے اضافے سے1.13روپے ہوگئی ۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس1.11پوائنٹس اضافے سے17988.18پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس329.77پوائنٹس اضافے سے62531.07پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس36.33پوائنٹس اضافے سے27810.40پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…