اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست میں حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست میں کابینہ ڈویڑن اور نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا، نیب نے جواب میں کہا ہے شہبازشریف کے ایک بیٹے سلمان شہباز جواب دیئے بغیر ملک سے چلے گئے، شہبازشریف کی فیملی کے

عدم تعاون سے تفتیش میں مشکلات درپیش ہیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص روف مرزا پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت کے روبرو کابینہ ڈویڑن اور نیب نے عدالت میں جواب جمع کرادیا، نیب کی جانب سے جواب میں کہا گیا یے کہ نام نکالنے کی استدعا انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے،شہبازشریف کے ایک بیٹے سلمان شہباز جواب دیئے بغیر ملک سے چلے گئے، شہباز شریف کی فیملی کے عدم تعاون سے تفتیش میں مشکلات درپیش ہیں، کابینہ ڈویڑن کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے کہانام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ وزارت داخلہ سے متعلق ہے،کابینہ ڈویڑن کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، عدالت نے مزید سماعت انیس مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء سے جواب طلب کر لیا، شہباز شریف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے کیس میں گرفتاری کے دوران اپنی بے گناہی کے ثبوت دئیے،نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں شامل کردیا،پوتی کی تیمار داری اور دیگر مصروفیات کی بناء پر برطانیہ جانا جاہتا ہوں،عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…