لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہورنے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔چےئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کر دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اہم شواہد نیب کی ٹیم نے حاصل کرلیے ہیں اور انہی شواہد کی بناپر غیر قانونی اثاثوں
کا ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کروڑ وں روپے مالیت کے کئی ایسے اثاثے بنا رکھے ہیں جو انکی امدن سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ خواجہ سعد رفیق کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں بھی کروڑوں کی ٹرانزیکشز ہوئیں ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پیراگون اسکینڈل میں گرفتار کررکھا ہے اور احتساب عدالت نے نیب سے پیراگون کیس کی حتمی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔