اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف سے شہباز ،مریم نواز ،حمزہ کی ملاقات ،بلاول کی شکر گزار ہوں،والد کو رات کس چیزکی شکایت رہی؟مریم نواز نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے حمزہ شہبازنے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کر کے ان کی صحت بارے آگاہی حاصل کی ، اس موقع پر بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد سے ہونے والی ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد شہباز شریف ،

مریم نواز اور حمزہ شہباز نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی صحت بارے آگاہی حاصل کی ۔ مریم نواز اپنے والد کیلئے گھر کا کھانا، پھل اور ادویات بھی ہمراہ لائیں ۔اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نواز شریف نے شہباز شریف اور مریم نواز کو بلاول بھٹو سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو بارے تفصیلی آگاہ کیا۔نواز شریف نے بلاول بھٹو کی جانب سے سندھ میں علاج معالجے کی پیشکش اور سیاسی امور پر ہونے والی گفتگو بارے بھی بتایا۔مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کی طبیعت بہتر نہیں ہے ،رات بھر انجائنا کی شکایت رہی جس پرذاتی معالج کو ساتھ لائی تھی او رانہوں نے ادویات تبدیل کی ہیں ، ذہنی دباؤ کی وجہ سے بلڈ پریشر کا بھی ایشو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خرابی صحت کے باعث جمعرات کے روز کسی سے بھی ملاقات نہیں کر سکیں گے ۔ انہوں نے بلاول بھٹو کی آمد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ روز بھی ٹوئٹ کر کے ان کا شکریہ ادا کیا اور اب بھی ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔بلاول بھٹو جس طرح ٹائم نکال کر میاں صاحب کی تیمارداری کیلئے آئے اسے سراہتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو تیمار داری کے لئے آئے تھے زیادہ باتیں صحت سے متعلق ہی ہوئی ہوں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…