لیپ ٹاپ سکیم میں کرپشن الزامات! پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیدیا

12  مارچ‬‮  2019

لاہور(اے این این ) پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ کرپشن کیس میں شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔لیپ ٹاپ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات کو پنجاب حکومت نے بے بنیاد قرار دیدیا، محکمہ ہائر ایجوکیشن کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز حکومت نے 2012 سے 2017 کے درمیان 4 لاکھ 14 ہزار 848 لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے، لیپ ٹاپس کی تقسیم پنجاب

پروکیورمنٹ رولز 2014 کے مطابق کی گئی اور سب سے کم بولی والی فرم منتخب کی گئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ لیپ ٹاپ تقسیم میں سیاستدان اور بیوروکریٹس بدعنوانی کے مرتکب ہوئے اور یہ الزام بھی درست نہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں لیپ ٹاپ غائب کیے گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب لاہور نے گزشتہ سال مارچ سے ایک انکوائری شروع کررکھی ہے مگر ابھی تک ایک فرد بھی بدعنوانی میں ملوث نہیں پایا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…