لاہور(اے این این ) جب دوستی ہی نہ رہے تو پھر دوستی بسوں پر کون آئے جائے گا؟ لاہور سے دہلی اور لاہورسے امرتسر جانے والی دونوں دوستی بسیں منگل کوبغیر کسی مسافر کے خالی ہی بھارت روانہ ہو گئیں۔اچھے دنوں کی بات ہے جب دونوں ممالک کے درمیان دشمنیاں کم کر کے دوستی کی طرف ہاتھ بڑھائے گئے۔دونوں اطراف کی حکومتوں نے
لاہور اور دہلی،لاہور اور امرتسر کے درمیان دوستی بسیں بھی چلانا شروع کیں، تب سے لاہور او ر دہلی کے درمیان روزانہ جبکہ لاہور اور امرتسر کے درمیان ہفتے میں 4دن بسیں چلتی ہیں۔متعلقہ حکام نے بتایا ہے کہ سرحدی کشیدگی کے باعث طویل عرصے بعد ایسا ہوا ہے کہ لاہور سے دہلی اور لاہور سے امرتسر جانے والی دوستی بسیں خالی ہی گئی ہیں۔