منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

بھٹو کے نواسے نے ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے سے ہاتھ ملا کر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیاہے، اصل میں کیا طے پایا ہے؟فواد چودھری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھٹو کے نواسے نے ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے سے ہاتھ ملا کر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے،نواز شریف کی صحت پر سیاست خود اپوزیشن کر رہی ہے وہ نہیں چاہتی نواز شریف صحت مند ہوں اور ان کا علاج ہو۔

وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے بلاول بھٹو زرداری کی جیل میں محمد نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھٹو کے نواسے نے ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے سے ہاتھ ملا کر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا۔ انہوں نے کہاکہ آج بھٹو کے خون پر میثاق صلح ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول خود کو نوازشریف کے سیاسی مزار کا مجاور دکھا کر پنجاب میں سیاسی میلہ لوٹنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے مایوس نوازشریف کا ملاقاتی اب بلاول ہی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی پارٹی سے بڑے نالاں ہیں،محمد نواز شریف کی صحت پر سیاست خود اپوزیشن کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ نواز شریف صحت مند ہوں اور ان کا علاج ہو۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ محمد نواز شریف جہاں سے چاہیں علاج کرائیں،مگر اپوزیشن ان کی بیماری کو سیاسی پروجیکٹ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو سیاسی مایوسوں کی ملاقات سے مایوسی ہی برآمد ہوئی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھٹو کے نواسے نے ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے سے ہاتھ ملا کر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے،نواز شریف کی صحت پر سیاست خود اپوزیشن کر رہی ہے وہ نہیں چاہتی نواز شریف صحت مند ہوں اور ان کا علاج ہو۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…