اسلام آباد (این این آئی)اوورسیز پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ جولائی تا فروری کے عرصہ میں 11.82 فیصد زائد ترسیلات بھجوائیں ۔ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ جولائی تا فروری کے عرصہ میں 11.82 فیصد زائد ترسیلات بھجوائیں جن کی
مالیت 14.35 ارب ڈالر تھی جبکہ گزشتہ مالی سال 2018ء کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ترسیلات زر 12.38 ارب ڈالر تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ماہ فروری کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی بھجوائی گئی ترسیلات زر 1.576 ارب ڈالر رہیں، فروری 2019 میں ترسیلات زر فروری 18 کے مقابلے میں 8.7 فیصد زائد رہیں۔