بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں بے نامی اکاؤنٹس ایکٹ 2019 نافذ ، اطلاق فوری طور پر ہوگا،رقم فوری ضبط کی جاسکے گی، نوٹیفکیشن جاری 

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ملک میں بے نامی اکاؤنٹس ایکٹ 2019 نافذ کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس رکھنے والوں کو ٹیکس نوٹس جاری کیے جاسکیں گے، جواب نہ ملنے پر رقم فوری ضبط ہوجائے گی، اس وقت بے نامی اکاؤنٹس میں 50 ارب روپے کی موجودگی کی معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔

ایکٹ کے نفاذ کے بعد ایف بی آر کو بے نامی اکاؤنٹس میں موجود رقم ضبط کرنے کا اختیار مل گیا ہے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس پر ایک ہفتے کے دوران نوٹسز بھجوا دئیے جائیں گے۔ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے ٹریبونل قائم کردیے گئے ہیں، 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے کے درمیان بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی پر4 فیصد کے علاوہ ایک لاکھ روپے ملیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی پرمالیت کا 3 فیصد اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے ملیں گے۔بے نامی اکاؤنٹس پر ایک ہفتے کے دوران نوٹسز بھجوا دئیے جائیں گے، ایف بی آرایکٹ کا اطلاق بے نامی بینک اکاؤنٹس، بینامی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد پرہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو ہفتے پہلے ایکٹ کو نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ملک میں بے نامی اکاؤنٹس ایکٹ 2019 نافذ کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس رکھنے والوں کو ٹیکس نوٹس جاری کیے جاسکیں گے، جواب نہ ملنے پر رقم فوری ضبط ہوجائے گی، اس وقت بے نامی اکاؤنٹس میں 50 ارب روپے کی موجودگی کی معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔ایکٹ کے نفاذ کے بعد ایف بی آر کو بے نامی اکاؤنٹس میں موجود رقم ضبط کرنے کا اختیار مل گیا ہے

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…