لاہور (آن لائن) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ہونے والی اے پی سی کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے (ن) لیگی راہنماؤں رانا ثناء اللہ اور سردار ایاز صادق کو اپوزیشن جماعتوں رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ جو مختلف اپوزیشن کی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات
کر کے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن راہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے اور انہیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے پر آمادہ کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں کی اے پی سی کے انعقاد کی صورت میں اپوزیشن گرینڈ الائنس بنایا جائے گا۔ جس میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔