منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

ملک بھر میں بارشیں ، بالائی و پہاڑی علاقوں میں برفباری،متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال، 5 افراد جاں بحق ،محکمہ موسمیات نے تشویشناک اعلان کردیا

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے۔مغربی ہواوں کا دباو بڑھنے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ پاراچنار، شانگلہ، زیارت، گلگت بلتستان، کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں برفباری سے سڑکیں بند ہو گئیں۔

کوئٹہ چمن عالمی گزر گاہ میں ہیوی مشینری کو سڑکوں سے برف ہٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں شدید بارشوں اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ چمن کے ندی نالوں میں طغیانی سے کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے جب کہ بیشتر مقامات پر کچی مکانات گر گئے ہیں۔بلوچستان انتظامیہ نے بالائی سیلابی ریلوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر رکھا ہے جب کہ پی ڈی ایم اے اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقہ کربوغہ شریف میں بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گر گئی۔ جس کی وجہ سے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچیاں شامل ہیں۔اٹک کے نواحی گاں بولیانوال میں بارش کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گر گئی جس کی وجہ سے 55 سالہ پرویز ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ڈیرہ غازی خان میں بارش کی وجہ سے ہونے والے پھسلن کے باعث تیز رفتار کار نالے میں جاگری جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔لیہ کے علاقہ کھرل عظیم کے قریب لیہ مائینر میں 10 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے نہر کا پانی قریب دیہاتوں میں داخل ہو گیا جب کہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔ملک بھر میں بارش کے باعث بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

لاہور میں بارش کی وجہ سے لیسکو کے 64 فیڈرز ٹرپ کر گئے جب کہ 120 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ شادمان ٹان، اسلم پورہ، جوہر ٹان، گلبرگ سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقے بارکھان 23 ملی میٹرجب کہ سبی 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ بارش ملتان 19 ملی میٹر اور ڈی جی خان میں 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔زیارت میں 6 انچ جب کہ مالم جبہ میں 3 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…