بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

فاٹا میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ، قبائلی عوام کے مسائل کے حل کی جانب پہلی مرتبہ بڑے کام کا آغاز ہو گیا

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)فیڈرل ایڈمنسٹریٹڈ ٹرائبل ایجنسیز (فاٹا) میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، قبائلی علاقوں میں پہلی مرتبہ سول عدالتیں قائم کردی گئی ہیں،سیاسی انتظامیہ کے سامنے زیر التوا ہزاروں مقدمات اب حال ہی میں بنائی گئی سول عدالتوں میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔

مجموعی طور پر 28جوڈیشل آفیسرز، 7 ڈسٹرکٹ اور سیشن جج، 7 سینئر سول ججز اور 14 ایڈیشنل سیشنز اینڈ ڈسٹرکٹ ججز کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی علاقہ جات میں ڈسٹرکٹ عدالت کے اراکین کے طور پر تعینات کیا گیا ۔جج شاہد خان کو ضلع خیبر کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر کیا گیا ہے ، جج نصراللہ خان کو باجوڑ، جج صلاح الدین کو کْرم، جج کریم ارشد کو جنوبی وزیرستان، جج اصغر شاہ کو اوکرزئی، جج اسد حمید کو مہمند اور جج ممراز خان کو شمالی وزیرستان کا جج مقرر کیا گیا۔اب قبائلی اضلاع کے مدعیان کو عدالت میں مقدمے کے اندراج کیلئے پڑوسی ضلع کا رخ کرنا پڑیگا۔عدالت کی عمارت اور کونسل کے چیمبرز کے قیام سمیت عدالتوں کی تعمیر کیلئے اربوں روہے درکار ہونے کے سبب ججوں نے متعلقہ قبائلی اضلاع سے متصل اضلاع میں عبوری بنیادوں پر کام شروع کردیا ۔جمعرات کو پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین نے کہا تھا کہ ابتدائی طور پر ان جوڈیشل آفیسرز کو قبائلی اضلاع سے متصل اضلاع میں کام کرنا ہو گا اور وقت گزرنے کے ساتھ قبائلی علاقوں میں باقاعدہ عدالت کے قیام کے ساتھ ہی یہ یہاں کام کرنا شروع کردیں گے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…