بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جیل مجھے نہیں توڑ سکتی، علاج کرائیں تماشا تو نہ بنائیں، علاج میں خود بھی کروا سکتا ہوں، نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کچھ بھی کرلے جیل مجھے نہیں توڑ سکتی،یہ لوگ میرا علاج کرائیں تماشا تو نہ بنائیں، مجھے ہسپتال لے جایا جاتا ہے ،بلڈ پریشر اور بلڈ ٹیسٹ کروا کر واپس جیل لے آتے ہیں ۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ بلاول بھٹو اور نواز شریف ملاقات کی

اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور بلاول کی ملاقات ایڈیشنل جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی ، ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ بھی پوراوقت ملاقات میں موجود رہے ۔نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں کی شکر والی چائے سے تواضع کی گئی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف با اعتماد تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف سے کہا کہ میاں صاحب آپ تین بار کے وزیر اعظم ہیں یہ زیادہ دیر آپ کو بند نہیں رکھ سکتے، امید ہے اگلی ملاقات جیل سے باہر ہوگی۔ جس پر نواز شریف نے ہنس کر جواب دیا کہ یہ بھی کہہ دیں یہ ملاقات جلد سے جلد ہو۔یہ کچھ بھی کرلیں جیل مجھے نہیں توڑ سکتی۔بلاول بھٹو نے نواز شریف کو این آئی سی وی ڈی میں علاج کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیار کا علاج کرانے کو تیار ہے۔ اس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ علاج تو میں خود بھی کروا سکتا ہوں حکمران اجازت تو دیں، یہ لوگ میرا علاج کرائیں میرا تماشہ تو نہ بنائیں، مجھے ہسپتال لے جایا جاتا ہے بلڈ پریشر اور بلڈ ٹیسٹ کروا کر واپس جیل لے آتے ہیں علاج نہیں کراتے۔نواز شریف نے بلاول سے کہا کہ ہم نے جو غلطیاں کیں سو کیں، اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…