منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف ایک اشارہ کریں لیگی کارکن حکومت کے درودیوار ہلا کر رکھ دیں گے ،قریبی ساتھی کے اعلان نے ہلچل مچادی

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(اے این این ) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما وسابق وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میاںنوازشریف ایک اشارہ کریں لیگی کارکن حکومت کے درودیوار ہلا دیں گے ، حکومتی وزرا ء اور عمران خان کے مشیر ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے سابق وزیراعظم کی بیماری کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔

نوازشریف عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔ان خیا لات کاا ظہار گزشتہ رو ز سابق ضلعی صدر ایم ایس ایف رائے علی نواز کلیار کے والد محترم رائے شوکت علی کلیار کی وفات پر معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔طلال چوہدری نے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا جس کی وجہ ہے کہ آج ہم ان پر فخر کررہے اور بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر کھڑے ہیں اگر بھارت نے جارحیت کی تو پوری قوم منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین بار ملک کا وزیر اعظم بننے والے میاں محمد نوازشریف کا علاج کروانے کی بجائے حکومتی وزرا اور عمران خان کے مشیر ایک بیمار کا تمسخر اڑا رہے ہیں پوری قوم جانتی ہے کہ میاں محمد نوازشریف محب وطن ہیں جو سلوک ان کے ساتھ کیا جارہاہے وہ قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ لیگی کارکن نوازشریف کے لئے جان دینے کو بھی تیار ہیں وہ ایک اشارہ کریں ہم حکومت کے درودیوار ہلا کر رکھ دیں گے ۔ اس موقع پر سابقہ چیرمین مارکیٹ کمیٹی اسد نواز کلیار ،ضلعی صدر یوتھ ونگ آفتاب اکبر چوہدری ودیگرنے بھی مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…