پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

شدید بارشیں،ندی نالوں میں طغیانی، حادثات میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ہنگو/کوئٹہ/اٹک (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، خیبر پختون خوا ، پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث موسم ایک بارپھر سرد ہوگیا ہے ،قلعہ عبداللہ کے دیہی علاقوں میں کچے مکانات گرگئے، کوہ خواجہ عمران، شیلاباغ اور شاخہ میں متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا ،بلوچستان میں حکام نے شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

ہنگو اور اٹک میں بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو دن بھر جاری رہا بارش کے باعث موسم پھر سرد ہوگیا اور شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے ،ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی بارش کی جھڑی لگ گئی، ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے موسم کو اور دلکش بنا دیا۔ آسمان سے برستی بوندوں کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری ر ہا ۔فیصل آباد، چنیوٹ، مریدکے سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم میں تبدیلی آ گئی۔ پشاور، صوابی اور ڈی آئی خان میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔ بارش کے باعث قومی شاہراہوں پر پھلسن ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیر آباد میں سیلابی ریلوں کے خطرے کے سبب الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں مزید بارش کا بھی امکان ہے۔ چمن شہر اور گردونواح میں تیز طوفانی ہواوں کے ساتھ شدید ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔بارش اور ژالہ باری سے میزئی اڈہ گلستان اور قلعہ عبداللہ کے دیہی علاقوں میں کچے مکانات گرگئے جبکہ کوہ خواجہ عمران، شیلاباغ اور شاخہ میں متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ہنگو کے علاقے کربوغا شریف میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کی دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں ملبے سے نکالیں ۔ پولیس کے مطابق بچیوں کی عمر 3 سے 4 سال کے درمیان تھی۔اٹک میں بھی بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ترجمان موٹروے کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے سرد ترین مقام کالام رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 07 ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…