ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

جنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے لیبر کوٹہ میں 43فیصد اضافہ،ماہانہ آمدنی کم از کم دو ہزار ڈالر ز،بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 10  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مدثر چیمہ نے کہا ہے کہ ماضی میں کبھی پاکستانی لیبر کا کوٹہ اتنا نہیں بڑھا جتنا سفیر پاکستان کی کوششوں سے گزشتہ دو سالوں میں اضافہ ہوا ہے ،اضافے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی شہری جنوبی کوریا جیسے ترقی یافتہ ملک میں قانونی روزگار حاصل کرسکیں گے جہاں ماہانہ آمدنی دو ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے لیبر کوٹہ میں گزشتہ دو سالوں میں 43فیصد اضافے میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی شفیق حیدر کی کوششوں کے اعتراف میں پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مدثر چیمہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدثر چیمہ نے کہا کہ ماضی میں کبھی پاکستانی لیبر کا کوٹہ اتنا نہیں بڑھا جتنا سفیر پاکستان کی کوششوں سے گزشتہ دو سالوں میں اضافہ ہوا ہے اس اضافے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی شہری جنوبی کوریا جیسے ترقی یافتہ ملک میں قانونی روزگار حاصل کرسکیں گے جہاں ماہانہ آمدنی دو ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہوتی ہے۔مدثر چیمہ نے کہا کہ جنوبی کوریا میں قانونی روزگار کے حصول سے پاکستان کے امیج میں بھی بہتری آئیگی جبکہ جنوبی کوریا میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد بڑھنے سے جنوبی کوریا اور پاکستان کے تعلقات میں بھی بہتر پیدا ہوگی۔اس موقع پر سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی ہمارے سفیر ہیں اور جتنا اچھا یہ پاکستانی جنوبی کوریا میں کام کریں گے اور قانون کی پاسداری کریں گے اتنا ہی پاکستان کا اس ملک میں نام روشن ہوگا، سفیر پاکستان نے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی خدمات بھی قابل قدر ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ،خاص طور پر پاکستان کی امیج بلڈنگ کیلئے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کا کردار قابل تعریف ہے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے صدر مدثر چیمہ اور ان کی ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔کمیونٹی ویلفیئر اتاشی شفیق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی کوریا کیلئے لیبر کوٹے میں اضافے کیلئے کئی سالوں سے کوششیں کررہے تھے جنوبی کوریا کی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سفیر پاکستان کی کوششوں کو آنر کیا اور ہمارے لئے لیبر کوٹے میں اضافہ کیا اور ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے تاکہ مستقبل میں بھی پاکستان کیلئے لیبرر کوٹے میں اضافہ ممکن ہوسکے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…