اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی پائلٹ کو کس طرح چھوڑا گیا ؟نواز شریف پہلے ہی کہتے تھے کہ اپنے گھر کو درست کرو، آپ نے افغانستان میں گھس کر طالبان پیدا کئے، ن لیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے آتے ہی پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہواہے، ڈالر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ہم قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں، بھارتی پائلٹ کو کس طرح چھوڑا گیا یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، نواز شریف پہلے ہی کہتے تھے کہ اپنے گھر کو درست کرو ،

ڈان لیکس بھی وہی بات تھی ، ہمارے یہاں لشکرطیبہ کا نام تبدیل کرکے دوسرا نام رکھ دیاگیا ، آپ نے افغانستان میں گھس کر طالبان پیدا کئے ، وزیراعظم نواز شریف نے واجپائی سے مل کر کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی بنیاد رکھی، وہ بذریعہ روڈ چل کر واہگہ سے مینار پاکستان تک آئے لیکن کچھ قوتوں نے ان پر ڈنڈے برسائے پھر کارگل کا ایشو کھڑا کرکے نواز شریف کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ حالت یہ ہے کہ ایک ٹیلی فون کال پر بھارتی پائلٹ کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور اب کہا جارہا ہے کہ عمران خان کو امن کا ایوارڈ ملنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں مذہبی جنونیت نہیں چاہتے، اس قسم کی سیاست نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جنگ کی صورتحال سے گزر رہا ہے ، پڑوسی ملک بھارت کا رویہ جارحانہ ہے ، پاکستان کے اندر اپنے ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیا رہیں۔ جنگی پالیسیاں ہمیں ورثے میں ملی ہیں ، انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ دیرینہ ہے پاکستان بننے کے بعد کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ(ن) نے سنجیدگی کا رویہ اختیار کرتے ہوئے تمام اختلافات بھلاکر حکومت کو سپورٹ کی اس کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ایک تھا لیکن موجودہ وزیراعظم جو دھاندلی کی پیداوار ہیں انہوں نے لیڈر آف دی اپوزیشن اور دیگر جماعتوں کے سربراہان سے ہاتھ تک ملانا پسند نہیں کیا۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ 15 مارچ سے نواز شریف کی رہائی کیلئے پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں ۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما کھیل داس کوہستانی ، عارف جمال سہروردی اور دیگر بھی موجو دتھے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…