اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ کالعدم تنظیموں کے زیر حراست افراد کو مستقل رکھنے کا رادہ نہیں ،ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری نہ کیں تو معاشی سختیاں بڑھیں گی،حکومتی تحویل میں لیے گئے مدارس حکومت چلائیگی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے زیر حراست افراد کو مستقل رکھنے کا ارادہ نہیں۔
فوادچودھری نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری نہ کیں تو معاشی سختیاں بڑھیں گی۔وزیراطلاعات نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کیلئے سہہ جہتی حکمت عملی بنائی ہے۔ فواد چوہدی نے کہاکہ کالعدم تنظیموں میں بہت سے افرادخودبھی الگ ہوناچاہتے ہیں،پہلا مرحلہ کالعدم تنظیموں کو ہتھیار سے پاک کرناہے۔پروگرام میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ کالعدم تنظیمیں سیاست میں نہیں آسکتیں ۔ طلال چوہدری نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پرسیاست سے ہٹ کر اور تسلسل سے عمل ہوناچاہیے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جس ملک کو دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنی ہیاس کا وزیر داخلہ ہی نہیں۔طلال چودھری نے کہاکہ حکومتی تحویل میں لیے گئے مدارس کیلئے بجٹ بھی مختص کردیا۔آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے وسائل ختم کرنے کی ضرورت ہے۔آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے بہت سی چیزیں خودٹھیک ہوجائیں گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ سب سے پہلے مدرسوں کو مین اسٹریم میں لانے کیلئے کام کرناچاہیے۔رحمان ملک نے کہاکہ دہشتگردی ایکٹ میں 14سال کی سزا لانے کیلئے ترمیم کرنی چاہیے۔رحمان ملک نے کہاکہ میں سمجھتاہوں حکومتی ایکشن کاسمیٹک ہے۔