بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے 2 یورپی کوہ پیماء زندہ ہیں یا چل بسے؟تصدیق کر دی گئی

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکردو(این این آئی)دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے 2 یورپی کوہ پیماؤں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔برطانیہ کے کوہ پیما ٹام بلارڈ اور اٹلی کے ڈینیل ناردی گزشتہ ماہ نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔

جن کی تلاش کیلئے 10 روز تک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم اب دونوں کوہ پیماؤں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ریسکیو ٹیم کے سربراہ علی سدپارہ کے مطابق دونوں کوہ پیماؤں کی لاشیں نانگا پربت کے کیمپ تھری کے پاس دکھائی دی ہیں اور ان کی لاشیں پہاڑ کے خطرناک حصے میں ہیں جہاں سے ان کو لانا ممکن نہیں۔پاکستان میں اطالوی سفیر استیفانو پونٹکوروو نے بھی دونوں کوہ پیماؤں کی تلاش کی مہم کے خاتمے کا اعلان اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ ڈینیل ناردی اور ٹام بلاڈز کی تلاش ختم کردی گئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ میمری کی 5900 میٹر کی بلندی پر جو بقایاجات دیکھی گئی ہیں وہ ڈینئل اور ٹام کی ہی ہیں۔ڈینیل ناردی اور ٹام بلاڈز کے لواحقین نے اس حوالے سے تعزیتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے دونوں کوہ پیماؤں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…