جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

شہبازشریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں!پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن،پی ٹی آئی کی بھی تعریف

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔سرجن ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے رحیم یار خان کے 31 سالہ ندیم کا جگر ٹرانسپلانٹ کیا اور آپریشن ساڑھے 12 گھنٹے تک جاری رہا۔اسپتال ذرائع کے مطابق شہری ندیم کو اس کی اہلیہ کی بھانجی نے جگر دیا ہے جو موبائل ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے۔

ندیم کا بالکل مفت آپریشن کی گیا، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کامیاب سرجری پر کہا کہ کامیاب آپریشن جگر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔وزیر صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جگر کے مریضوں کو لاکھوں روپے خرچ کر کے علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر وقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں جگرکی کامیاب پیوند کاری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرسعید اختر، ڈاکٹر فیصل ڈار اور سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ محکمہ صحت کے دیگر افسران، اہلکاروں، طبی اور معاون عملے کی کوششوں کو بھی سراہتا ہوں۔آپ سب لوگ مبارکباد اور شاباش کے مستحق ہیں کہ سرکاری شعبے میں ایسا زبردست ہسپتال بنایا۔اس ہسپتال میں نادار مریضوں کا سو فیصد مفت علاج ہوگا۔اللہ کا شکر ہے کہ اس منصوبے کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں یہ ہسپتال قائم کرنا ایک بڑی ترجیح تھی، اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کی۔پاکستان میں جگر اور گردے کے تیزی سے بڑھتے امرض کی بنا پر یہ ہسپتال بنانے کا فیصلہ ہوا تھا۔

اب پاکستان کے عوام کو بھی اپنے ملک میں جگر کی پیوندکار کے علاج کی سہولت میسرآگئی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کو دیگر ممالک علاج کے لے جانا پڑتا تھا جس کے لئے بھاری وسائل درکار ہوتے تھے۔اب پاکستانی اپنے ملک میں علاج کراسکتے ہیں اور پیسوں کی کمی بھی ان کے راستے کی رکاوٹ نہیں رہی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…