بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج پورا ہفتہ مندی کی لپیٹ میں ، انڈیکس میں بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی ، کے ایس ای 100انڈیکس500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 98رب روپے ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے کم ہو کر79کھرب روپے کی کم سطح پر آگیا ۔

کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،پاک انٹر نیشنل بلک،انٹر اسٹیل لمیٹڈ ،حبیب بینک ،سوئی سدرن گیس ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،صدیق سنز ٹن ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،نشاط چونیاں ،لوٹے کیمیکل ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،بینک الحبیب ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،فوجی سیمنٹ ،ڈی جی کے سیمنٹ ،ورلڈ کال ٹیلی کام پاک سوزوکی ،ڈیسکون آکس چیم ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،میپل لیف اور ہنڈا اٹلس لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔ملکی شیئرمارکیٹ گذشتہ ہفتے صرف پہلے دن مثبت رہی اور انڈیکس 210.73پوائنٹس بڑھ گیا مگر اس کے بعد کے دنوں میں مارکیٹ میں مندی نے ڈھیرے ڈال لئے اور4کاروبار ی دنوں میں انڈیکس 799.52پوائنٹس گھٹ گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے سرمائے کے انخلاء کو ترجیح دی بلکہ نئی پوزیشن لینے سے بھی گریز کیا ماہرین اسٹاک کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکیج سے متعلق کوئی مثبت اطلاع موصول نہ ہونے پر سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیارکیا جسکے نتیجے میں کاروباری حجم کے اعدادوشمار رواں ماہ کے کم ترین سطح پر آگئے۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کے بادل چھائے رہے اور اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 588.79پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 39539.02پوائنٹس سے کم ہو کر38950.23پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 441.65پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19022.02پوائنٹس سے کم ہو کر18580.37پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28852.00پوائنٹس سے کم ہو کر28520.20پوائنٹس ہو گیا ۔

کاروباری مندی کے اثرات غالب آنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں 98ارب67کروڑ16لاکھ18ہزار375روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 80کھرب84ارب69کروڑ41لاکھ 88ہزار315روپے سے کم ہو کر79کھرب86ارب 2کروڑ25لاکھ69ہزار940روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر39955.28پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا

تاہم مندی کے بادل چھا جانے کی وجہ سے انڈیکس38854.63پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیاد5ارب روپے مالیت کے16کروڑ84لاکھ46ہزارحصص ک سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 8کروڑ14لاکھ22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1723کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے665کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،940میں کمی اور118کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…