بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کی غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی،متعدد ممالک کے لیے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع کردیاگیا،تفصیلات جاری

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے متعدد ممالک کے لیے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے، سرمایہ کاری میں اضافے، ملک کا مثبت تشخص دنیا بھر میں پروان چڑھانے کے لیے غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں بڑا اقدام اٹھایا ہے۔پاکستان نے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع کردیا ہے ،وزیراعظم 14مارچ

کو باضابطہ طور پر نئی ویزہ پالیسی کا افتتاح کریں گے۔نئی ویزہ پالیسی کے تحت 50ممالک کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت ملے گی جس میں خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک کو 30 دن کا آن آرائیول ویزا دیا جائے گا، برطانیہ ، ترکی، چین ، ملائیشیا کے شہریوں کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔ذرائع کے مطابق ویزہ آن آرائیول کی پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی،خطے میں توازن اورسلامتی کے امورکو مدنظر رکھاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…