بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

’’طیارے زمین پر ‘‘نے چار دنوں میں بھارتی فلم ’’تارے زمین پر ‘‘سے زیادہ بزنس کرلیا،مودی میں رتی برابر شرم ہے توچائے کا ڈھابہ لگا لے،شدید تنقید

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیربرائے اطلاعا ت و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہربچہ،بڑا سب اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اوراہل بھارت یہ بات جان لے کہ یہ پاک وطن ہے اور اپنی جان ہے اور جان تو سب کو پیاری ہوتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے الحمرامیں نجی سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کریں گیاور جہاں پاکستان نے آج عزت اور وقار کے میدا ن میں اپنا لوہا منوایاہے وہا ں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اگلے پانچ سالوں میں پاکستان باوقاراور ترقی یافتہ معاشی طور پر مضبوط ملک بن کر سامنے آئے گاکیونکہ عمران خان کی نیت نیک ہے وہ ملک کو سنوارنے آئے ہیں اپنی ذات اورخاندان کو سنوارنے کے لیے نہیں آئے۔ اللہ کے فضل سے ورلڈ کپ سے لے کر نمل یونیورسٹی تک اور شوکت خانم سے لے کر طیارے زمین تک عمران خان کا نام عزت کے ساتھ روشن ہواہے اور بھارتی ا فوج کے کھاتے میں بے عزتی ہی آئی ہے۔ طیارے زمین نے چار دنوں میں اتنا بزنس کیا جتنا دس سال میں بھارتی فلم تارے زمین پر نے نہیں کیا۔بھارت کہتا پھر رہا ہے کہ ہم نے ٹریلر چلایاتھافلم ابھی باقی ہے۔ان کی مثال ایسے ہے کہ رسی جل گئی پر بل نہیں گیا۔میں کہتا ہوں کہ مودی میں رتی برابر شرم ہے توسیاست چھوڑ کر ریلوے سٹیشن پر پھر چائے کا ڈھابہ لگا لینا چاہیے۔  صوبائی وزیربرائے اطلاعا ت و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہربچہ،بڑا سب اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اوراہل بھارت یہ بات جان لے کہ یہ پاک وطن ہے اور اپنی جان ہے اور جان تو سب کو پیاری ہوتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے الحمرامیں نجی سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…