اسلام آباد (این این آئی) پلوامہ حملے سے متعلق ڈوزیئر میں ایکشن کے قابل شواہد نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ حملے سے متعلق بھارت کی طرف سے جو ڈوزیئر دیا گیا ہے اس میں ابھی تک ایسے قابل عمل شواہد شیئر نہیں کیے گئے جس کی بنیاد پر پاکستان جیش محمد یا مسعود اظہر کے خلاف ایکشن لے۔اعلیٰ سطح کے حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ’دسمبر 2018 میں حکومت نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ تمام تنظیمیں
جو پاکستان میں کالعدم ہیں اور ان کے پاس ایک بڑی افرادی قوت ہے، ان تنظیموں کو قومی دھارے میں لایا جائے گا جس کے تحت ان تنظیموں کے مدارس کو حکومت اپنی تحویل میں لے گی اور ان میں زیرِ تربیت طلبہ کی تعلیم و تربیت جاری رہے گی۔ اعلیٰ ذمہ دار نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزارتِ داخلہ اور دیگر حکومتی اداروں کو وزارتِ خزانہ کی طرف سے بھاری رقم مطلوب ہے جو اب تک فراہم نہیں کی گئی۔