اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی39600اور39700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں35ارب86کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت22.77فیصدزائدجبکہ59.19فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاک بھارت کشیدگی، فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب

پیرکو کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 39500پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بیکنگ،توانائی اوراسٹیل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 39841پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس210.73پوائنٹس اضافے سے39749.75پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر348کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،117کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں35ارب86کروڑ20لاکھ22ہزار416روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر81کھرب20ارب55کروڑ62لاکھ10ہزار731روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر16کروڑ84لاکھ46ہزار60شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت3کروڑ12لاکھ50ہزار40شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے صنوفائی ایونٹس کے

حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت39.90روپے اضافے سے837.90روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت37.17روپے اضافے سے1083.25روپے پر بند ہوئی۔نمایاں ماڑی پیٹرولیم کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت13.83روپے کمی سے1319.67روپے اورگیٹرون انڈسٹری کے حصص کی قیمت13.69روپے کمی سے304.56روپے ہوگئی ۔پیرکوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں9کروڑ9لاکھ59ہزار500شیئرز کے ساتھ

سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت84پیسے اضافے سے13.79روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں40لاکھ92ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت38پیسے اضافے سے24.76روپے ہوگئی۔پیر کوکے ایس ای30انڈیکس79.00پوائنٹس اضافے سے19101.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس193.70پوائنٹس اضافے سے66427.17پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس129.29پوائنٹس اضافے سے28981.29پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…