کراچی(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو گی اورپی آئی اے کو جلد منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتے کو پی آئی اے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کیا ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی انکے ہمراہ تھے پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے صدر مملکت اور گورنر سندھ کا استقبال کیا اور انہیں پی آئی اے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی
حالیہ کارکردگی سے مطمئن ہے ،ائیر مارشل ارشد ملک کیجذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو گی اورپی آئی اے کو جلد منافع بخش ادارہ بنائیں گے،پی آئی اے میں ترقی کا سفر جاری رہے گا ،تمام امور میں میرٹ برقرار رکھا جائے اور سفارشی کلچر کا خاتمہ کیا جائے۔ صدر مملکت پی آئی اے کو درپیش پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔