ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

چائینز کمپنی نے صفائی ستھرائی پر مامور 716افغان باشندوں کو ملازم رکھ کر شہریوں کی جانوں ،مال اور املاک کو خطرے میں ڈال دیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی شہر کے دل ضلع جنوبی کے وی وی آئی پی اور سرکاری دفاتر کے علاقوں میں صفائی ستھرائی پر مامور 716افغان باشندوں کو چائینز کمپنی نے ملازم رکھ کر شہریوں کی قیمتی جانوں ،مال اور املاک کو خطرے میں ڈال دیاہے

جبکہ بار بار توجہ دلوانے کے باوجود تاحال سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ انتظامیہ اور حکومتی سیکورٹی اداروں نے غیر ملکی افغانیوں کی بھرتی پر خاموشی اختیارکررکھی ہے ۔ ضلع جنوبی حساس علاقوں گورنرہاؤس ،وزیراعلیٰ ہاؤس ،چیف سیکریٹری ہاؤس ،پریزیڈنٹ ہاؤس قعرناز ،سندھ اسمبلی بلڈنگ ،سندھ سیکریٹریٹ ،ملکی غیر ملکی بینکوں کے صدر دفاتر ،سٹی اسٹیشن ،کینٹ اسٹیشن ،سول اسپتال ،جناح اسپتال ،SIUT،برنس سینٹر،ٹراما سینٹر ،کے ایم سی ہیڈ آفس ،ضلعی عدالتیں ،ہائی کورٹ ،سپریم کورٹ بلڈنگ ،رینجرز ہیڈ کواٹر،تاریخی عمارات سمیت اہم جگہیں واقع ہیں جہاں صفائی ستھرائی کا کام ،سوئپنگ ،کچرہ اٹھانے وغیرہ کے امور چائینز کمپنی کے سپرد ہیں ۔اب جبکہ ملک حالت جنگ میں ہے تو چائینز کمپنی کو مقامی افراد کو صفائی ستھرائی کے امور پر تعینات کرنے اور ملکی قوانین پر معاہدے کے تحت عملدرآمد کرنے کا پابند بنایا جائے ۔میونسپل ورکرز ٹر یڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ اور جنرل سیکریٹری ملک نواز نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں حفاظتی نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے چائینز کمپنی کو سوئپنگ اور کچرہ اٹھانے پر مقامی افراد کو تعینات کرتے ہوئے افغان شہریوں کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…