منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے اختلافات اپنی جگہ لیکن بھارت کو دیئے گئے جواب پر ان کی مکمل حمایت کرتا ہوں،ن لیگ کے اہم رہنما کھل کر بول پڑے

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے اختلافات اپنی جگہ لیکن پلوامہ حملے پر ان کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے جواب کی مکمل حمایت کرتا ہوں ۔ بھارت نے اگر کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی ۔ہماری پارٹی کرپشن کے خلاف ہے۔ نیب کارروائی کرے مگر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے۔

آغا سراج درانی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،وہ سند ھ اسمبلی کے اسپیکر ہیں کہیں بھاگ نہیں جاتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ،خواجہ طارق نذیر ،علی اکبر گجر ،چوہدری طارق اور دیگر بھی موجود تھے ۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں نریندر مودی کو مسخرہ نہیں سمجھتا۔ ان کی باتوں کو مذاق میں نہ لیا جائے۔ مودی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دروازے بند کرکے ہم پاکستان کو سبق سکھائیں گے ۔ بھارت کی طرف سے جو دھمکیاں دی جارہی ہیں ان کو سنجیدہ لیا جائے ۔ہمارے ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہیں ۔جب موجودہ حکومت کی بندوقیں ملک میں اپنوں پر ہوں گی تو دشمن اس سے فائدہ اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ حالات اس طرح کے ہیں کہ کسی بھی وقت جنگ ہوسکتی ہے ۔اس وقت پوری قوم کو قومیت سے بالاتر ہوکر ایک ہونا ہوگا اور بھارت کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ یہ جنگ صرف فوج کے ساتھ نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کے ساتھ ہوگی۔میں تمام سیاسی جماعتوں بشمول موجودہ حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ آل پارٹی کانفرنس کے ذریعہ یہ فیصلہ کرے کہ آپس کے اختلافات کو کچھ مہینوں کے لئے ختم کرکے اس مسئلہ کے بارے میں سوچ بچار کی جائے ۔اگر حکومت آل پارٹی کانفرنس نہیں بلاتی تو میں اپنی جماعت سے اپیل کرتا ہو کہ وہ آل پارٹی کانفرنس بلائے ۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میرا فوج سے تعلق ہے۔

میں جانتا ہو کہ ہماری فوج دنیا کی کسی بھی فوج سے زیادہ بہتر ہے ،جو ہمہ وقت تیار رہتی ہے لیکن فوج کارکردگی اس وقت دکھاتی ہے جب مکمل قوم کی حمایت حاصل ہو۔میں یہ اعلان کرتا ہو ں کہ اگر بھارت نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو میں بلوچوں کی فوج لے کر سرحد پر مادروطن حفاظت کے لیے لڑوں گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے بھارت کو جنگی جنون سے باز رہنا چاہیے ۔وزیراعظم عمران خان کے خطاب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ عمران خان سے اختلافات اپنی جگہ مگر ان کے جواب کی مکمل حمایت کرتے ہیں

تاہم وزیراعظم نے کافی تاخیر سے بھارت کو جواب دیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ۔وہا ں ہونے والے واقعات سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی بھارت کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ پلوامہ حملے میں پاکستان کسی بھی طرح ملوث ہے ۔بھارتی رہنماؤں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔بھارت نے جب پہلے دھمکیاں دی تھیں تو وہاں موجود ملٹی نیشنل کمپنیوں نے تنبیہ کی تھی ہم اپنا کاروبار بند کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کرپشن کے خلاف ہے لیکن جس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں

اس سے احتساب کا پورا عمل ہی مشکوک ہوگیا ہے ۔ اسپیکر سند ھ اسمبلی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد اس طرح کے حالات پیدا کرنا کسی طور بھی ملک کے لیے بہتر نہیں ہے ۔نیب کاروائی کرے مگر چادر اور چار دیوری کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے۔اس موقع پر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے حکمرانوں نے ملک میں جمہوریت کو فروغ دینے کی بجائے نیب زدہ حکومت کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ایک طرف ہمیں بھارت کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور دوسری طرف حکمران اپوزیشن رہنماؤں کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں ۔پیپلزپارٹی سے اختلافات اپنی جگہ لیکن ان کے رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنا قابل مذمت ہے ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…