لاہور(این این آئی) لاہور کی تعلیمی لحاظ سے بہتری ، درجہ بندی میں 26ویں سے 14ویں نمبر پر آگیا ۔تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل لاہور پنجاب بھر کی درجہ بندی میں 26 ویں نمبر پر تھا مگر بہتر حکمت عملی اور سخت مانیٹرنگ کے باعث اب لاہور 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔سکولوں نے تمام تعلیمی اہداف میں نمایاں کارکردگی دکھائی،سکولول کی خطرناک عمارتوں، صفائی ستھرائی، استاتذہ کی حاضری میں بہتر کارکردگی رہی۔
اس کے ساتھ سکولول میں سہولیات کی فراہمی، طالب علموں کی حاضری اور دیگر اہداف تسلی بخش رہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے پنجاب بھر کی درجہ بندی میں لاہور کو مزید بہتر پوزیشن میں لانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ڈی سی لاہور نے اے ڈی سی جی توقیر حیدر کاظمی اور ڈی ایم او لاہور تانیہ ملک کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران اور فیلڈ سٹاف مانیٹرنگ کو مزید سخت کریں۔