ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

سرکاری ڈاکٹرز اب اپنے پرائیویٹ کلینک نہیں چلا سکیں گے ،حکومت نے پابندی عائد کردی،جانتے ہیں خلاف ورزی پر ڈاکٹر کو کیا سزا دی جائیگی؟

datetime 26  جنوری‬‮  2019 |

کوئٹہ (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں سرکاری ڈاکٹرز پر دن کے اوقات میں پرائیویٹ کلینک چلانے پر پابندی عائد۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر دن کے اوقات میں نجی ہسپتالوں اور کلینک میں مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں جو سراسر خلاف قانون ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ شہری بڑی اُمید کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں آتے ہیں لیکن او پی ڈی میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری کی وجہ سے مایوس ہی واپس لوٹ جاتے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ عوام الناس کوبروقت مفت اور معیاری علاج و معالجہ کی سہولیات مہیا کی جائے۔ لہٰذا مفاد عامہ میں محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے صبح 8 سے شام 4 بجے تک پرائیوٹ پریکٹس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔حکومتی فیصلے کے تحت سرکاری نوکری کرنے والے ڈاکٹرز ان اوقات میں کسی پرائیویٹ ہسپتال میں نہ تو پریکٹس کرسکتے ہیں اور نہ ہی اپنی کلینک چلانے کے مجاز ہوں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں تنخواہ کٹوتی سمیت دیگر محکمہ جاتی کارروائیاں شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر ز ایکشن کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں عدم تحفظ کے شکار ڈاکٹروں نے بیرون ملک اور ملک کے دیگر صوبوں میں اپنے تبادلے کرانے کیلئے غور شروع کر دیا مغو ی ڈاکٹرشیخ ابراہیم خلیل کو42روز بعدبھی باحفاظت بازیاب نہ کرانا حکومت وقت کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ عدم تحفظ کے باعث ڈاکٹرز اپنے تبادلے ملک کے دوسرے شہروں اور بیرون ملک منتقلی پر مجبور ہورہے ہیں ۔

ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے پریس سیکرٹری ڈاکٹررحیم خان بابر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مغوی پروفیسر ڈاکٹرابراہیم خلیل کو اغوا ہوئے 42 روز گزر جانے کے باوجود تا حال کسی بھی قسم کے پیش رفت کا نہ ہونا حکومت اور عوام کی سیکیورٹی پر مامور سیکیورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی کی ایک واضع مثال ہے بلوچستان کے ڈاکٹرز صوبے میں مکمل طور پر غیرمحفوظ ہیں اور حکومت اور سیکورٹی ادارے اپنے بنیادی فرائض انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔

صوبے میں سیکیورٹی کی ناقص صورتحال کے باعث صوبے کے ڈاکٹرز ملک کے دیگر شہروں اور بیرون ملک منتقلی پر مجبور ہورہے ہیں جس سے آنے والے وقتوں میں صوبے میں شعبہ صحت میں ایمرجنسی کی ایک الارمنگ صورتحال پیدا ہوجائیگی ۔ڈاکٹرزایکشن کمیٹی ایک مرتبہ پھر سے حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ موجودہ حالات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغوی پروفیسر ڈاکٹرابراہیم خلیل کو باحفاظت بازیاب کراکر صوبے کے ڈاکٹروں کو ایک اطمینان بخش سیکیورٹی پلان دیا جائےبصورت دیگر حکومتی بے حسی برقرار رہنے کی صورت میں ڈاکٹرزایکشن کمیٹی تمام نمائندہ ڈاکٹرز تنظیموں کی مشاورت سے مکمل شٹ ڈائون کا اعلان کریگی۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…