اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک امریکی شہری نے ایک کروڑ 45 لاکھ کےبدلےمارخور کا شکار کرکے گلگت بلتستان میں مہنگا ترین شکار کرنے کا نیا ریکارڈ بنالیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں 48 انچ سینگ والا قومی جانور مارخور شکاریوں میں پہچانا جاتا ہے ۔ گلگت کے جوٹیال نالے میں محکمہ جنگلی حیات کے پرمٹ کیساتھ مقامی لوگوں کو لیکر امریکی شہری نے نایاب نسل کے جانور کا شکار کیا ۔امریکی شکاری نے اس جانور کے شکار
کیلئے محکمہ جنگلی حیات کوایک لاکھ 5 ہزار امریکی ڈالردیے جو کہ پاکستانی ایک کروڑ 45 لاکھ روپے بنتے ہیں ۔گلگت بلتستان میں مقامی تحفظ جنگلی حیات کی تنظیموں کی حدود میں سالانہ 4 استور مارخور کے شکار کا پرمٹ جاری کیا جاتا ہے اور اس آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی لوگوں کی فلاح کیلئے کام کرنے والی تنظیم کو دیا جاتا ہے۔جوٹیال میں ہونے والے شکار کی آمدنی کا 20 فیصد حصہ حکومت کے خزانے میں جمع کروایاجائیگا۔