ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اگر کلبھوشن یادیو کو زندہ گرفتار کیا جا سکتا ہے تو ذیشان کو کیوں نہیں؟ حامد میر برس پڑے ،پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ساہیوال پر ہر آنکھ اشکبار ہے ،واقعے  میں ہلاک ہونے والے ذیشان کو سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشتگرد قرار دئے جانے کے معاملے پر معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نےبھی  اہم سوال اٹھا دیا۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حامد میر نے کہا کہ اگر ذیشان دہشت گرد تھا تو اسے زندہ گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ اگر کلبھوشن یادیو زندہ گرفتار ہو سکتا ہے تو ذیشان کیوں نہیں؟

انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس نے مقتولین کے ورثا کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف کاٹی اور سی ٹی ڈی والوں کی ایف آئی آر میں ایک مقتول کو نامزد کر دیا یہ بدنیتی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے نجی ٹی وی  پروگرام میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین کی جانب سے سانحہ کی جو ایف آئی آر درج ہوئی ہے وہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوئی ہے حالانکہ لواحقین چاہتے تھے کہ ایف آئی آر کارروائی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف درج ہو، ان پولیس اہلکاروں کےخلاف درج ہو جنہوں نے ان کے پیاروں کو مارا ہے۔لیکن اس کے برعکس سی ٹی ڈی نے لاہور میں جو ایف آئی آر درج کی ہے اس میں ذیشان نامی شخص کو نامزد کر دیا ہے۔ یہ ایک انتہائی تشویشناک بات ہے۔ حکومت کے لیے اس پر تشویش کا پہلو چھُپا ہوا ہے کیونکہ ایک طرف حکومت کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ  صاحب دکھی ہیں ہم ذمہ داران کو عبرت کا نشان بنا دیں گے لیکن اس پر ستم ظریفی یہ کہ مظلوم خاندان کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف جبکہ ظالم کی ایف آئی آر میں مظلوم کو نامزد کر دیا گیا، اب جب ایک ہی کیس کی دو ایف آر درج ہو گئی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ خود قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور قانونی پیچیدگیاں پیدا کر رہے ہیں۔اس کا فائدہ بالآخر سی ٹی ڈی کو ہی ہو گا۔ حامد میر نے کہا کہ آپریشن کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک بات قابل غور ہے کہ سی ٹی ڈی کی گاڑی پر نمبر پلیٹ نہیں تھی اور سی ٹی ڈی کے کسی اہلکار نے بلٹ پروف جیکٹ بھی نہیں پہن رکھی تھی۔

تمام اہلکار سول کپڑوں میں تھے اُن کو دیکھ کر ایسا بالکل نہیں لگ رہا تھا کہ وہ کسی خطرناک دہشتگرد کو پکڑنے آئے ہیں۔حامد میر نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے مقتولین کے بیٹے کو پھولوں کو گلدستہ پیش کیے جانے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ذرا سوچئے! اگر کسی کی آنکھوں کے سامنے اسکے ماں باپ اور بہن کو قتل کر دیا جائے تو آپ اسکے ساتھ جا کر تعزیت کریں گے اسے دلاسہ دیں گے لیکن کیا آپ اس کے لئے پھول بھی لیکر جائیں گے؟ جب پتہ ہے کہ یہ مظلوم بچہ سو رہا ہے تو پھولوں کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی کیا ضرورت تھی؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…