’’2کروڑ قیمت لگانے والے ہم سے اڑھائی کروڑ لے لیں‘‘ مقتول خلیل کے بھائی نے حکومت کا چہرہ بے نقاب کرتےہوئے بڑا انکشاف کردیا

21  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے بھائی جلیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں 2 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا،ہماری قیمت 2 کروڑ لگانے والے ہم سے ڈھائی کروڑ لے لیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پیسے نہیں چاہئیں، ہمارے پیارے واپس لا دیں۔انہوں نے مزید کہاکہ

پنجاب حکومت کا ایک اور دعویٰ جھوٹا نکلا،وزیر قانون پنجاب نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کا ہم سے رابطہ ہوا تھا،مگر ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔مقتول کے بھائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں انصاف کی امید نہیں، ادارے حقائق سامنے لائیں، تحقیقات کے بغیر کسی کو دہشت گرد کیسے قرار دے دیا گیا؟دریں اثنا واقعے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…