ذیشان کو دہشت گرد قرار دے کر ہمارے زخموں پر نمک چھٹکا جارہا ہے، اہل خانہ کا تدفین سے انکار، بڑا مطالبہ کر دیا

20  جنوری‬‮  2019

لاہور (نیوز ڈیسک) ساہیوال واقعہ میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے ذیشان کے اہل خانہ نے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ایک بار پھر فیروز پور روڈ پر دھرنا دے دیا ہے۔ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی نماز جنازہ پڑھا دی گئی ہے اس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، خلیل، اس کی بیوی اور بیٹی کو کاہنہ قبرستان میں دفنایا جائے گا جبکہ ذیشان کی تدفین آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے قریب قبرستان میں کی جانی تھی لیکن ذیشان کے ورثاء نے نماز جنازہ

پڑھنے کے بعد دوبارہ فیروز روڈ پر دھرنا دے دیا ہے، اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ذیشان کو دہشت گرد کہہ کر ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے، جب تک انصاف نہیں ملتا ہم تدفین نہیں کریں گے۔ ذیشان کے اہل خانہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان دہشت گرد ہونے کا الزام واپس لیا جائے اور دہشتگردی کا الزام عائد کرنے والے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ ورثا نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…