سانحہ ساہیوال ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے روایتی طریقے سے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، مقتول خلیل کے بھائی جلیل احمد برہم،انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

20  جنوری‬‮  2019

ساہیوال (این این آئی)ساہیوال واقعہ کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکاروں کے خلاف درج کیے جانے کے بعد ورثا نے جی ٹی روڈ پر دیا جانے والا دھرنا ختم کردیا۔ اتوار کو پولیس کے مطابق مقتول خلیل کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں ساہیوال واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف والا میں درج کرلیا گیا جس میں سی ٹی ڈی کے 16 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیے جانے کے بعد جی ٹی روڈ پر لاشیں رکھ کر احتجاج کرنے والے مظاہرین

نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل مقتول خلیل کے بھائی جلیل احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے روایتی طریقے سے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ساہیوال میں گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے مبینہ مقابلے میں دہشت گرد ذیشان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ کارروائی میں دو خواتین اور ایک خلیل نامی شخص بھی مارا گیا اور واقعے میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔واقعہ کے خلاف ورثا گزشتہ روز سے سراپا احتجاج تھے اور لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…